منڈگوڈ :28؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) گرمی کے دنوں میں تالاب میں تیر کرراحت پانے کی غرض سے تالاب پہنچا شخص ، پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونےکا واقعہ منگل کو تعلقہ کے نیاسرگی دیہات میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت نیاسرگی دیہات کے لکشمن بھیمنا بھوی (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔بتایا جارہاہے کہ لکشمن منگل کی دوپہر تیرنے کے ارادے سے شہر میں واقع نیاسرگی تالاب پہنچا ۔ تیرنے کے لئے تالاب میں اتراتو اچانک توازن کھو گیا اور گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا پتہ چلا ہے۔ فائر برگیڈ اورپولس محکمہ گھنٹوں نعش کی تلاش میں سرگرداں رہے ، پھر اس کے بعد پی ایس آئی جکننور اوران کے ساتھیوں نے نعش کو برآمد کیا۔ منڈگوڈپولس تھانے میں پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے متعلق کیس درج ہواہے۔